سینیٹ میں سی پیک منصوبے میں مغربی روٹ پر پائی جانے والی تشویش پر بحث کیلئے اپوزیشن کی تحریک التواء منظور

بدھ 13 جنوری 2016 22:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) سینیٹ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں مغربی روٹ پر خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے لوگوں میں پائی جانے والی تشویش پر بحث کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک التواء منظور کر لی گئی تحریک التواء پر بحث رواں سیشن میں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ( ف) کے سینیٹر حافظ حمد اﷲ ، سینیٹر عطاء الرحمن اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید شبلی فراز، فرحت اﷲ بابر ، اے این پی کے سینیٹر شاہی سید ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق شیخ تحریک انصاف کے سینیٹر محمد اعظم خان سواتی و دیگر سینیٹر کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کے بارے میں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے لوگوں میں پائی جانے والی تشویش پر تحریک التواء پیش کی ۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے تحریک التواء کو رائے شماری کے ذریعے بحث کے لئے منظور کر لیا ۔ تحریک التواء پر سینیٹ کے رواں سیشن کے دوران بحث کی جائے گی

متعلقہ عنوان :