ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن کمیٹیز، یونین کمیٹیز اور یونین کونسلز کے نو منتخب ممبر، چیئرمین اور وائیس چیئرمین آج حلف اٹھائیں گے

بدھ 13 جنوری 2016 22:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن کمیٹیز، یونین کمیٹیز اور یونین کونسلز کے نو منتخب ممبر، چیئرمین اور وائیس چیئرمین اپنے عہدوں کا حلف 14 جنوری پر اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے متعلق لاڑکانہ ضلع کے الیکشن کمشنر نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ضلع کونسل کے نو منتخب ممبر سر شاہنواز بھٹو لائبریری کی آڈیٹوریم ہال میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اسی طرح یونین کونسل کے نو منتخب ممبر، چیئرمین اور وائیس چیئرمین گورنمنٹ پائیلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں، ٹاؤن کمیٹیز کے نو منتخب ممبران اور میونسپل کمیٹیز کے ممبر سول جج اور جوڈیشنل مئجسٹریٹ پانچ کی عدالت میں اٹھائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کے یونین کمیٹیز ایک سے لے کر 20 تک کے نو منتخب ممبران، چیئرمین اور وائیس چیئرمین سے ان کے عہدوں کا حلف برداری تقریب سر شاہنواز بھٹو لائبریری کی آڈیٹوریم ہال میں منعقد کی جائے گی۔