وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہد ی کی اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے دفتر پر دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

بدھ 13 جنوری 2016 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز کے دفتر پر دہشت گردی کے واقعے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے انہوں نے وفاقی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :