ہماری 2016 لائن اپ کی آڈیو مصنوعات سب سے زیادہ شاندار آواز پیش کرتی ہیں،جوہن جے وائی

بدھ 13 جنوری 2016 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) سام سنگ کمپنی لمٹیڈ ، گھریلو تفریح میں رہنما نے بدھ کو اپنی وائر لیس آڈیو 360 سیریز کے لیے ایک جدیداور نئی ڈولبی ٹیکنا لوجی کی خاصیت کی حامل آڈیو مصنوعات کی ایک نئی مثال کا اعلان کیا ہے۔سام سنگ کی نئی آڈیو مصنوعات مکمل طور پر نئی نسل کو شاندار ساؤنڈ مہیا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

CES 2016 کے منعقدین اپنی مددآپ کے تحت نئی آڈیو لآئن اپ سن سکتے ہیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ مزید گھریلو تفریح کی مصنوعات سنٹرل ہال میں سیمسنگ بوتھ نمبر 11906میں دیکھ سکتے ہیں۔ سام سنگ الیکٹرونکس بصری ڈسپلے کے نائب صدر جوہن جے وائی نے کہا ہے کہـــ ہماری 2016 لائن اپ کی آڈیو مصنوعات سب سے زیادہ شاندار آواز پیش کرتی ہیں۔سام سنگ کی نئی SOUNDBAR ڈولبی اٹموس ٹیکنالوجی کے ساتھ گھریلو تفریح مہیا کرتا ہے خاص طور پر جب اس کو سام سنگ کی نئی SUHD TV کے ساتھ جوڑا جائے۔

(جاری ہے)

سام سنگ کی نئی HW-K950 ساؤنڈ بار کمپنی کی پہلی مصنوعات میں سے ہے جو ڈولبی اٹموس ٹیکنالوجی پر مہیط ہے۔اور یہ کمپنی کا پہلا پیکج ہے جو وائر لیس اسپیکروں کے ساتھ ہے۔ڈولبی لیبارٹریز کے سینئر نائب صدرڈوگ ڈیرو نے کہا ہے کہ ڈولبی اٹموس نے بڑے سٹوڈیو ز سے بہترین حمایت حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صارفین گھر میں موجود ہوتے ہوئے تمام اطراف سے آواز سن سکتے ہیں۔