ایران نے سمندری حدود کیخلاف ورزی کرنیوالے امریکی فوجیوں کو کو رہا کر دیا،امریکہ کا خیر مقدم
امریکی فوجیوں کورہاکرنے پرتہران کے مشکورہیں،امریکی فوجیوں کی رہائی ایران کی سفارتکاری کی بہترین مثال ہے،جان کیری
بدھ 13 جنوری 2016 21:38
تہران/ واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) ایران نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی اہلکاروں کو رہا کر دیا،10امریکی اہلکاروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا،امریکہ نے تہران کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجیوں کو رہا کرنے پر ایران کے شکرگزار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا ہے کہ امریکا بحریہ کے 10 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی پر پاسدران انقلاب کے بیان کو پڑھ کر سنایا گیا جس کے مطابق معافی مانگے جانے کے بعد عملے کو بین الاقوامی پانیوں میں چھوڑ دیا گیا ہے۔امریکی بحریہ کے ان اہلکاروں کو اس وقت حفاظتی حراست میں لیا گیا جب ان کی کشتیاں کویت اور بحرین کے درمیان سفر کر رہی تھیں۔(جاری ہے)
اس سے پہلے امریکی محکمہ دفاع نے بتایا تھا کہ ایرانی حکام نے کویت اور بحرین کے درمیان ان کی دو کشتیوں کو قبضے میں لیتے ہوئے ان پر سوار بحریہ کے 10 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
بحریہ کے اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفون پررابطہ کیا اور ان سے نیول حکام کی گرفتاری کے معاملے پر بات چیت کی۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کورہاکرنے پرایران کے مشکورہیں،امریکی فوجیوں کی رہائی ایران کی سفارتکاری کی بہترین مثال ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.