باسکٹ بال کے فروغ کے لئے تعلیمی بورڈ،دیگر اداروں اورایسوسی ایشن کواپنا کرداراداکرنا چاہئے

بدھ 13 جنوری 2016 21:18

باسکٹ بال کے فروغ کے لئے تعلیمی بورڈ،دیگر اداروں اورایسوسی ایشن کواپنا ..

حیدرآباد13جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء)باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے تعلیمی بورڈ کے ساتھ دیگر اداروں اور ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہو ،ان خیالات گورنمنٹ خان بہادر گرلز کالج کی سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن زینب ارباب نے انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی بورڈ اسٹیڈیم میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے زیادہ سے ذیادہ مقابلے منعقد کئے جائے تاکہ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کے مواقع مل سکیں اور وہ اپنے شہر اور ملک کانام روشن کریں ،ٹورنامنٹ کے سپروائزر ریحانہ بھٹی نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں اور میڈیا کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈ ہرسال کھیلوں کے مقابلے منعقد کرکے طلبہ و طالبات کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرتا ہے جس سے طلبہ کو اپنی صلاحیتں دکھانے کے مواقع میسرآتے ہیں تقریب سے بورڈ کی لیڈی اسپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ، سیدہ نسیمہ شاہ اور دیگر نے خطاب کیا،اس موقع پرعطیہ مظفر ،احمد نواز خلیل الرحمن ، مراد خان، اور دیگر موجود تھے کھیلے گئے میچز میں ندرت گرلز کالج نے ڈگری گرلز کالج لطیف آباد 8کو ،شاہ لطیف گرلز کالج نے حیات گرلز کالج کو ، کاونٹی گرلز کالج نے نذرت گرلز کالج کو شکت دی ، مہمان خصوصی زینب ارباب نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔