سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں استحکام

بدھ 13 جنوری 2016 21:15

سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں استحکام

کراچی ۔ 13 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر استحکام رہا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو سعودی ریال اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 28.04 روپے اور قیمت خرید 26.95 روپے پربرقرار رہی۔ مزیدبرآں اماراتی درہم کی قیمت فروخت 28.79 روپے اور قیمت خرید 26.96 روپے پر بند ہوئی۔