کیوی صحافی عامر کا ”پاوٴں“ پکڑ پر بیٹھ گئے، وقار کی مسکراہٹیں
بدھ 13 جنوری 2016 21:01
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) کیوی میڈیا نے وقار یونس اور شاہد آفریدی پر قومی فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔ آکلینڈ میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ہیڈ کوچ اور ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی سے کیوی صحافیوں نے ٹوٹل 18 سوالات کئے جن میں سے 8 محمد عامر سے متعلق تھے۔ وقار یونس سے ایک سوال کچھ اس طرح کیا گیا کہ سب کی توجہ بولنگ کرتے محمد عامر کے فرنٹ فٹ پر ہوگی تو کیا انہوں نے اپنے رن اپ میں کسی قسم کی تبدیلی کی ہے کہ دوبارہ وہ چیز نہ ہو؟۔
یہ سوال کرنے والے صحافی کا اشارہ نو بال کی طرف تھا جس کا جواب دیتے ہوئے وقار یونس ہنس پڑے اور جواب دیا کہ امید ہے کہ جو ہونا تھا وہ ہو چکا ہے۔ محمد عامر کو سب باتوں کا پتا ہے۔(جاری ہے)
وہ واپس آئے ہیں اور ہم مثبت سوچ رکھے ہوئے ہیں کیونکہ محمد عامر نے جو کچھ بھی کیا تھا اس کی قیمت چکا دی ہے۔ وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ اب تو محمد عامر کا پاوٴں کریز سے باہر جانے کی بجائے اندر پڑ رہا ہے۔
محمد عامر نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں بھی کافی سپیل کئے تھے۔ جوں جوں وہ کھیلیں گے، پہلے جیسے بولر بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر جب کیمپ میں ا تو کافی دباوٴ کا شکار تھے تاہم کھلاڑیوں نے ان کی مدد کی۔ اس موقع پر کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر بولنگ کے اعتبار سے پہلے جیسے بولر ہی ہیں۔ ان کی کارکردگی اور رویہ دونوں بہترین ہیں۔ مجھے توقع ہے کہ وہ پہلے جیسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔اس کے علاوہ آکلینڈ میں پریکٹس کے بعد کیوی صحافیوں نے وہاب ریاض سے محمد عامر سمیت ٹیم کے بارے میں سوال کیے جس میں سینئر نے جونیئر بولر کی زبردست حمایت کی۔ قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں گرین شرٹس کی چھ سال پہلے جیت کے ساتھ یادیں وابستہ ہیں۔ ورلڈ کپ میں بھی یہاں کھیلنا بہت اچھا تھا۔ میزبان ٹیم سے مقابلوں کو ٹف بھی قرار دیا۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وہ اس سیریز کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بہترین تیاری سمجھتے ہیں کیونکہ کیویز کو ہرانے سے ٹیم جیت کے ٹریک پر آ جائے گی۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.