ماسٹر چیمئنز لیگ میں شرکت کیلئے پی سی بی کی شرائط پر عملدرآمد

ٹیسٹ کرکٹرز رانا نوید، ہمایوں فرحت اور محمد خلیل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ، پی سی بی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا

بدھ 13 جنوری 2016 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) ٹیسٹ کرکٹرز رانا نوید، ہمایوں فرحت اور محمد خلیل نے ماسٹر چمپئنز لیگ کے لیئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ اور تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رانا نوید، ہمایوں فرحت اور محمد خلیل نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سی او او سبحان سے ملاقات کی اور انہیں تحریری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بارے میں آگاہکیا۔ پی سی بی نے ماسٹرلیگ کے لیئے این او سی حاصل کرنے کے لیئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا تحریری اعلان کرنے کی شرط رکھی تھی۔ ۔

متعلقہ عنوان :