Live Updates

عمران خان کا پارٹی کے الیکشن کمیشن کا دورہ،چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے انٹرا پارٹی انتخابات کے امور پر بات چیت

بدھ 13 جنوری 2016 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف الیکشن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پارٹی الیکشن کمیشن کا دورہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملاقات کے دوران آئندہ ہونے والے انٹر پارٹی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبر سازی کی ابتدائی مشق کامیابی سے چلانے پر کمیشن کو سراہا، جبکہ چیف الیکشن کمشنرنے کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کوکمیشن کے باضابطہ اجلاس میں زیر غور لانے کا فیصلہ کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات