Live Updates

عمران خان کی طرف سے کوئٹہ دھماکہ کی مذمت، صوبائی حکومت سے ملوث عناصر کوکیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ

بدھ 13 جنوری 2016 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور بھارے جانی نقصان پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام قانون نافذ کرنے والے ادارے اور افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتہائی جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

دہشت گرد ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلا کر ملک کو عدم ِ استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی اور صوبائی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، جس کیلئے حکومتوں کو غیر معمولی سرگرمی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پیش آنے والا واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صوبائی حکومت پر لازم ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات فوری طور پر مکمل کرے اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اپنے بیان میں زخمیوں کو علاج معالجے کی مکمل سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :