جنوبی افریقی کرکٹ لرز اٹھی، سابق کھلاڑی کے میچ فکسنگ میں جیل جانیکا قوی امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 جنوری 2016 18:41

جنوبی افریقی کرکٹ لرز اٹھی، سابق کھلاڑی کے میچ فکسنگ میں جیل جانیکا ..

کیپ ٹاؤن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری- 2016ء) جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ریم سلیم کے رواں سال ختم ہونے والے ایونٹ میں ممکنہ طور پر فکسنگ کرنے والے گروہ کاسرغنہ ایک سابق قومی کرکٹر نکلا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دسمبر 2015ء کے وسط میں جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اس بات کا اقرار کیا تھا کہ اس کے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ نے فکسنگ یا دوسرے طریقوں سے کھلاڑیوں کو اس میں ملوث کرنے کے جرم میں ایک شخص میں فر د جرم عائد کر دی ہے ،مذکورہ شخص پر حکام کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام کے حوالے سے بھی کارروئی کی جائے گی۔

مقامی میڈیا کے مطابق بہت سے کھلاڑیوں پر کرپشن کے سلسلے میں قانونی کارروائی کی تیاری جاری ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں کو ایسے واقعات کو رپورٹ نہ کر نے پر کارروائی کا سامنا کر نا پڑے گا ۔بورڈ حکام کے مطابق اس فکسنگ کیس کے سرغنہ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا ۔یاد رہے کہ 2000ء میں بھی سابق جنوبی افریقی کپتان ہنسی کرونیئے پر فکسنگ کا الزام ثابت ہونے کی نتیجے میں کرکٹ کھیلنے کی پابندی لگا دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :