سرگودھا،انٹر میڈ یٹ سالانہ امتحان 2016 سات مئی سے شروع ہوگا

بدھ 13 جنوری 2016 18:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) سیکرٹر ی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کی پریس ریلیز کے مطابق انٹر میڈ یٹ سالانہ امتحان 2016 سات مئی بروز ہفتہ سے شروع ہوگا جس کیلئے آن لائن کئے گئے داخلہ فارم کی مصدقہ ہارڈ کاپی او رجمع شدہ فیس کے چالان فارم دفتر ہذا واقع 49 ٹیل سرگودہا میں وصول ہونے کا شیڈول اس طرح ہے کہ بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم فیس 14 جنوری سے 12 فروری تک ‘ دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم فیس 13 فروری سے25 فروری تک ‘ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وفیس26 فروری سے 3 مارچ تک اور تین گنا فیس + 500 روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ 4 مارچ سے 14 مارچ 2016 تک وصول کئے جائیں گے۔

شرح امتحانی فیس انٹر میڈیٹ امتحان اس طرح ہوگا۔پارٹ ون گیارہویں جماعت آرٹس گروپ ریگولر 1295 روپے ‘ پرائیویٹ 1345 روپے ‘ پارٹ ٹو جماعت بارہویں1295 روپے ‘ پرائیویٹ 1345 روپے اور سند فیس550 روپے ‘ ریگولر کمپوزٹ 2045 روپے پرائیویٹ 2145 روپے ‘ سائنس گروپ پارٹ ون جماعت گیارہویں1345 روپے ‘ پرائیویٹ 1445 روپے ‘ ریگولر پارٹ ٹو جماعت بارہویں1345 روپے ‘ پرائیویٹ 1445 روپے ‘ سند فیس 550 روپے ‘ ریگولر کمپوزٹ 2145 روپے ‘ پرائیویٹ 2345 روپے مقررکی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

علوم السنہ شرقیہ امتحانات ادیب /عالم /فاضل ایک ہزار روپے + 545 روپے ڈویلپمنٹ فنڈ + 550 روپے سند فیس مقرر کی ہے ۔علاوہ ازیں پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے جملہ پرائیویٹ امیدواران کو 1345 روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروانا ہوگی۔