Live Updates

وفاقی وزیر داخلہ خود غنڈے پالتے ہیں ، حکومتی ارکان مجھ پر غنڈ وں کی سرپرستی کا الزام ثابت کردیں سیاست چھوڑ دوں گا

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کاقومی اسمبلی میں نکتہ ذاتی وضاحت پر اظہار خیال

بدھ 13 جنوری 2016 18:23

وفاقی وزیر داخلہ خود غنڈے پالتے ہیں ، حکومتی ارکان مجھ پر غنڈ وں کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور ٹیکسلا کے حلقے میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے روایتی حریف غلام سرور خان نے چوہدری نثار پر غنڈے پالنے کا الزام دوسری بار دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومتی ارکان مجھ پر غنڈے پالنے کا الزام ثابت کردیں تو ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دوں گا ۔

بدھ کو ایوان میں نکتہ ذاتی وضاحت پر اظہار خیال کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ میں نے گذشتہ روز صدارتی خطاب پر بحث کے دوران کہا تھا کہ وزیر داخلہ کے حلقے میں قتل کے الزام میں مفرور 100غنڈے آزاد گھوم رہے ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں میں اس پر قائم ہوں اور میں نے ان 100غنڈوں کی فہرست بھی مئیر کو دی تھی مگر اسے ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایاگیا اور حکومت نے اخبارات میں بھی شائع ہونے سے روکا ہے ۔

(جاری ہے)

جواب میں حکومتی ارکان نے میر ی غیر موجودگی میں مجھ پر الزامات لگائے اور کہا کہ میں نے خود غنڈے پال رکھے ہیں میں حکومتی ارکان کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھ پر غنڈے پالنے کا الزام ثابت کرائیں میں سیاست چھوڑ دوں گا ، وزیر داخلہ خود ساری ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہ ہیں وہ بھی کچھ ثابت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہاکہ ہم شرافت کے علمبردار ہیں سارا حلقہ جانتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات