سما ہنی سیکٹر کے سر حدی علاقے کا رہائشی بارودی سرنگ پھٹنے سے زخمی

بدھ 13 جنوری 2016 17:45

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) سما ہنی سیکٹر کے سر حدی علاقے نہالہ فرندہ کے رہائشی عبد الرحمن طارق کا پاوں مائن پھٹنے سے اُڑ گیا ،تفصیلات کے مطابق عبد الرحمن طارق ولد محمد زمان ساکن درندہ نہالہ اپنے گھر کے قریب کام کر رہا تھا کہ غلطی سے مائن ایریا میں داخل ہو گیا پاؤں مائن پر پڑتے ہی مائن پھٹ گیا جس سے اس کا پاؤں اُڑ گیا زخمی عبد الرحمن طارق ولد محمد زمان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سما ہنی پہنچایا گیا جہاں فوری طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :