میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری کا تقریب سے خطاب

بدھ 13 جنوری 2016 17:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا کسی بھی معاشرہ کا سب سے متحرک حصہ اور قوم کو مضبوط اور باوقار بنانے میں اہم کردار ہے ۔ بالخصوص اعلیٰ تعلیم یافتہ طالبات ایک مہذب ، ترقی یافتہ خوشحال اور صحتمند معاشرہ کے قیام میں معاون و مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں ۔

ایک صحتمند اور مثبت سرگرمیوں کیلئے معاشرہ کی تشکیل کیلئے متوازن اور جسمانی ضروریات کے مطابق خوراک کا انتخاب ہی وہ کسوٹی ہے جیسے اپنا کر ہم نہ صرف بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ بلکہ بڑھتے ہوئے امراض سے لوگوں کو بچا کر ادویات اورمہنگے علاج معالجہ پر اٹھنے والے کروڑوں روپے کے اخراجات سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل شعبہ فوڈ اینڈ نیو ٹریشن کے ماہر غذایت خواجہ ندیم اقبال کی نگرانی میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ آف ہوم اکنامکس کی بی ایس آنزز کی طالبات کو فوڈ اینڈ نیو ٹریشن کی تین ماہ کی انٹرن شپ مکمل کرنے کے موقع پر کامیاب طالبات انعم رفیق، پوشمال عبدالرزاق ، زنیرہ ملک ، مریم لیاقت ، زینب شکیل اور ثمن صدیق کو سرٹیفکیٹس تقیسم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے کہا کہ خالص صاف ستھری اور امراض سے پاک غذا کا استعمال ہی انسانیت کے دکھوں اور تکالیف کا علاج ہے دنیا بھر میں ادویات پر انحصارکی بجائے پرہیز کے ذریعہ بیماریوں سے بچاؤ کا طریقہ اختیار کر کے نہ صرف قومی بجٹ پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم بلکہ شہریوں کو بھی صحت کے قدرتی اصولوں کی طرف راغب کیا جا رہا ہے انہوں نے بی ایس آنزز کی کامیاب طالبات سے کہا کہ وہ یونیورسٹی اور شعبہ فوڈ اینڈ نیو ٹریشن سے حاصل کی گئی تربیت ور تعلیم کو نہ صرف اپنی ذات ، گھر بلکہ فلاح انسانیت کیلئے بھی بروئے کارلائیں ۔

آج کا مسئلہ خوراک کی کمی نہیں بلکہ درست اور مناسب خوارک کا انتخاب اور اس کے بارہ میں شعور و آگہی ہے اس شعبہ سے منسلک افراد بالخصوص فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کمیونٹی میں فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے درست ، صحیح اور بے ضرر استعمال کا شعور اجاگر کر کے صحت مند معاشرہ کی حکومتی کاوشوں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں ۔