گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور میں کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن (لوکل ایکٹا ) کے انتخابات مکمل

پروفیسر سرداررب نواز خان صدر، پروفیسر چوہدری ظفر اقبال بابر سیکرٹری جنرل منتخب

بدھ 13 جنوری 2016 17:05

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور میں کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن (لوکل ایکٹا ) کے انتخابات مکمل پروفیسر سرداررب نواز خان صدر، پروفیسر چوہدری ظفر اقبال بابر سیکرٹری جنرل منتخب ۔ کالج ٹیچرز کے تمام دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے گا۔ پروفیسر سردار رب نواز خان کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق آزاد خطہ کی معروف قدیمی درسگاہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور میں کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن (لوکل ایکٹا) کے انتخابات مکمل ہو گئے آزاد کشمیر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن (ایکٹا) کے مرکزی صدر پروفیسر چوہدری محمد ایوب کے حمایت یافتہ پینل نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کر لی مقررہ تاریخ اور ٹائم کے مطابق کسی اور امیدوار یا پینل نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے چیف الیکشن کمشنر پروفیسر منیر حسین مغل نے کامیاب عہدیداران کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پروفیسر سردار رب نواز خان صدر، پروفیسر چوہدری ظفر اقبال بابر سیکرٹری جنرل اور پروفیسر آفتاب احمد سیکرٹری مالیات منتخب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج میرپور میں انتخابات کے موقع پر کالج ٹیچرز میں نہایت جوش و خروش پایا جاتا تھاانتخابات میں کامیابی کے بعد کالج ٹیچر ز کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر پروفیسر سردار رب نواز خان نے مرکزی صدر ایکٹا اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور کے تمام ٹیچرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کالج ٹیچرز کے تمام دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے گا اس سلسلہ میں ٹائم سکیل کی بحالی ، کالج کمپس کی بہتری ،کالج ٹیچرز کے لیے ریفریشرز کورسز کی منظوری ، BSپروگرام کی کامیابی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ میرپور میں ضروری شعبہ جات کے لیے سٹاف کی کمی کو پورا کرتے ہوئے ٹیچرز پوسٹوں کے لیے جدوجہد کریں گئے اس موقع پر پروفیسر محمد مسعود چوہدری ، پروفیسر سردار علی چوہدری ، پروفیسر سردار حفیظ اللہ خان ، پروفیسر اظہر حسین چوہدری ، پروفیسر خالد حسین چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیااور کالج ٹیچرز کے تمام دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔