رانا نوید، محمد خلیل، ہمایوں فرحت نے بیں الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

بدھ 13 جنوری 2016 17:00

رانا نوید، محمد خلیل، ہمایوں فرحت نے بیں الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری- 2016ء) ٹیسٹ کرکٹرز رانا نوید الحسن، محمد خلیل اور ہمایوں فرحت نے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانیوالی ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے یہ اعلان پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے ملاقات کے بعد کیا ۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کے مطابق چوں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں لہذا انہیں پرائیویٹ لیگز میں شرکت کی آزادی ہونی چاہیے ۔

ایم سی ایل کے مقابلے 28 جنوری سے 13 فروری تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونگے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم سی ایل انتظامیہ اور پی سی بی کے مابین پاکستان سپر لیگ کے معاملات کیوجہ سے تعلقات کشیدہ ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ کے مقابلے بھی 4 فروری سے 23 فروری تک شارجہ اور دبئی میں ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :