کھوئی رٹہ پولیس نے 9 ماہ میں 48 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چر س، 45 4 بوتل شراب ، اسلحہ کی بھاری کھیپ بر آمد کر کے منشیات فروش ، مقدمہ قتل ، ڈکیتی اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں 24 اشتہاری 2 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا

بدھ 13 جنوری 2016 17:00

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) کھوئی رٹہ پولیس نے 9 ماہ میں 48 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چر س، 45 4 بوتل شراب ، اسلحہ کی بھاری کھیپ بر آمد کر کے منشیات فروش ، مقدمہ قتل ، ڈکیتی اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں 24 اشتہاری 2 عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے چلان عدالت کیا عوام علاقہ کا پولیس کو زبر دست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل یوسف نے اپنے ماہ تعیناتی کے دوران 48 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چر س، 45 4 بوتل شراب ، اسلحہ کی بھاری کھیپ بر آمد کر کے منشیات فروش ، مقدمہ قتل ، ڈکیتی اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں 24 اشتہاری 2 عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے چلان عدالت کیا گرفتار ہونے والے ملزمان میں بدنام زمانہ منشیات فروش محمد سعید قوم جاٹ ساکن مرہوٹہ سے دو کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس 275 بوتل شراب ، منشیات فروش محمد نعیم ، محمد عارف ساکن بنڈلی سے 19 کلو500 گرام چرس ،55 بوتل شراب ، محمد شوکت ساکن بنڈلی کے قبضہ سے 3 کلو چرس ، اسفند یار ، عامر شہزاد ، عاصم خان ساکنان اٹک 14 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس ، امین خان ساکن احسن آباد پشاور کے قبضہ سے 6 کلو چرس ، طارق محمد ساکن کینٹھی کے قبضہ سے ایک کلو چرس بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے چلان عدالت کیا ملزمان کے زیر استعما ل دو گاڑیاں سیلون RLD8576 ، TQB088 بھی ضبط کر لیں کھوئی رٹہ پولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ 3 عدد کلاشنکوف ، 2 عدد رائفل 14 بور ،10 عدد پستول30 بور ،79 دانہ راؤند ، ایک عدد بندوق12 بور ، 5 عدد کارتوس برآمد کرنے کے علاوہ مقدمہ قتل ، ڈکیتی اور چوری جیسے سنگین مقدمات کے 24 ملزمان اشتہاری ،2 عدالتہ مفروران کو بھی گرفتار کیا تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل یوسف اور ان کی پوری ٹیم کو عوام علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا اور توقع کی کہ وہ آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :