آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے تعاو ن سے باغ میں انٹر کالجیٹ کرکٹ چیمپئین شپ کا انعقاد

بدھ 13 جنوری 2016 16:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے تعاو ن سے انٹر کالجیٹ کرکٹ چمپئن شپ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج باغ میں منعقد ہوئی ۔جس میں مظفرآباد زون سے آٹھ ٹیموں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کا فائنل آزادجموں و کشمیر یونیورسٹی اور پوسٹ گریجویٹ کالج باغ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جو آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی نے جیت کر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ،فائنل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھمبر میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :