آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ :لیگ افتتاحی مقابلہ نیشنل بنک نے اپنے نام کرلیا

بدھ 13 جنوری 2016 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیگ میچز کا آغاز ہوگیا ،افتتاحی میچ نیشنل بنک آف پاکستان فٹ بال ٹیم نے مد مقابل پاکستان اسٹیل ملز فٹ بال ٹیم کو 3-0سے شکست دیکر افتتاحی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاح نیشنل بنک آف پاکستان سی ایس آر سی کے سربراہ اویس اسد خان نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا اس موقع پر با بائے اسپورٹس NBPکے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کوارڈنیٹر نیشنل بنک فٹ بال ٹیم قمر علی قریشی ،صدر کالونی اسپورٹس گلفراز احمد خان ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام ،عظمت اللہ خان ،انور فاروقی ،نیشنل بنک فٹ بال کے ہیڈ کوچ ناصر اسماعیل ،کوچ غلام شبیر ،کوچ ذاہد تاج ،پاکستان اسٹیل ملز فٹ بال ٹیم کے منیجر احمد علی واسطی ،ایم خالد ،کالونی اسپورٹس کے امیر محمد خان اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عزیز پاشا نے اپنے معاؤن ساتھیوں عبدالغفور بلوچ اور سراج الدین طالب کے ہمراہ انجام دیئے فورتھ ریفری شوکت علی خان جبکہ میچ کمشنر ایم خالد ،نسیم پی آئی اے اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :