میسی اور وسیم کے اشتہارنے دھوم مچادی

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور فٹبالر میسی نے ایک ساتھ چپس کے اشتہار میں کام کر کے مداحوں کے دل جیت لئے

بدھ 13 جنوری 2016 16:13

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم اور ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالرلیونل میسی نے اشتہار میں ایک ساتھ کام کرکے دھوم مچادی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور فٹبالر میسی نے ایک ساتھ چپس کے اشتہار میں کام کر کے مداحوں کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

اشتہار میں میسی چپس کھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، اچانک انہیں ایک مصور اپنے پاس بلاکر ان کی تصویر بنانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے جس پر میسی ہاں کردیتے ہیں کہ اچانک مصور میسی کی نظر بچا کر پیکٹ میں سے چپس نکال کر کھا لیتا ہے۔

میسی سے یہ بات چھپی نہیں رہتی اب یہاں پر اشتہار کا دلچسپ حصہ شروع ہوتا ہے جب اسی چپس کے پیکٹ کے ساتھ وسیم اکرم آتے ہیں اور میسی ان کی تصویر بنانے کی پیشکش کرتے ہیں۔اشتہار کافی دلچسپ ہے اور میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں میں بہت مقبول ہورہا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :