سابق کپتان خرم خان ، محمد توقیر اماراتی کرکٹ سلیکشن کمیٹی میں شامل

بدھ 13 جنوری 2016 16:09

سابق کپتان خرم خان ، محمد توقیر اماراتی کرکٹ سلیکشن کمیٹی میں شامل

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری- 2016ء) امارات کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان خرم خان اور محمد توقیر کو قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ سال انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا تھا جس کے بعد ای سی بی نے اپنے پیشہ ورانہ ڈھانچے کی تشکیل نو کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں نئی 4 رکنی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا ۔

(جاری ہے)

شارجہ کرکٹ کونسل کے نائب چیئرمین ولید بختیار کو چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ا مارات کرکٹ بورڈ کے زید عباس بطور سلیکٹر ذمہ داری انجام دیں گے ۔ خرم خان کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں شامل ہونا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :