چناری میں طویل لوڈشیڈنگ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

بدھ 13 جنوری 2016 15:59

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) امراساون ،کھچاڈولڑی اور گردونواح میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹائر جلا کر سرینگر مظفرآباد روڈ احتجاجا بلاک کر نے کے علاوہ زبردست احتجاجی دھرنا و مظاہرے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف محکمہ برقیات اور حکومت آزاد کشمیر کے خلاف نعرے بازی سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت کے مال بردار ٹرکوں سمیت ہر قسم کی ٹریفک چار گھنٹے تک رکی رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح آٹھ بجے لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہزراروں کی تعداد میں مظاہرین مقامی مسلم لیگی رہنماؤں سید تصویر نقوی،خالدہمدانی، فرمان شاہ،نظرحسین اور دیگر کی قیادت میں سڑکوں پر نکل آئے اور کھچا کے مقام پر سر ینگر مظفرآباد روڈ پر ٹائر جلا کر اسے ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر دیاچار گھنٹے تک مسلسل روڈبلاک رہنے کے بعد تحصیل انتظامیہ اے،سی ہٹیاں بالا عاصم خالد اعوان،ڈی ایس پی سلیم درانی،ایس ڈی او برقیات اقبال اعوان موقعہ پر پہنچ گئے اور انھوں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے جس میں انتظامیہ نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کر دیں گے جس کے بعد مظاہرین نے چار گھنٹے سے بند سرینگر مظفرآباد روڈ کو ٹریفک کیلیے کھول دیا اور چار گھنٹے سے پھنسی ہوئی ہزاروں گاڑیاں اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی مظاہرہ کی قیادت کرنے والے قائدین نے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر بجلی کی لوڈشڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پھر ایک بار سڑکوں پر آئیں گے اور سرینگر مظفرآباد روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر دیا جائے گا یاد رہے کہ حلقہ نمبر پانچ ضلع ہٹیاں بالا اپوزیشن لیڈر ،سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر راجہ فاروق حیدر اور چیرمین معائینہ و عملدرآمد کمشن صاحبزادہ اشفاق ظفر کا آبائی ضلع و حلقہ ہے آئے روز مختلف مقامات پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہونے کے باوجود فاروق حیدر اور اشفاق ظفر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو نے کے باوجود فاروق حیدر اپنے حلقہ انتخاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کروانہ سکے جسکی وجہ سے ضلع ہٹیاں بالا کے عوام شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :