پشاور، وین سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد نہر میں جا گری،9افراد شدید زخمی

بدھ 13 جنوری 2016 15:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) پشاور کے قریب باڑہ پل سے وین سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں9افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پشاور کے قریب باڑہ پل سے وین سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگئی ، جس کے بعد وین نہر میں جا گری، گاڑیوں کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں 4خواتین،2مرد اور 3بچے شدید زخمی ہو گئے،حادثے کے بعد فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں میں سے تین افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی تھی۔ حادثے کے بعد وین کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

متعلقہ عنوان :