فیصل آباد میں لڑکے نے رخصتی سے پہلے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Malik Usman ملک عثمان بدھ 13 جنوری 2016 15:34

فیصل آباد میں لڑکے نے رخصتی سے پہلے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 13 جنوری۔2016ء) فیصل آباد میں لڑکے نے رخصتی سے پہلے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے اعوان والا میں پیش آیا جہاں 20 سالہ نجمہ کی آج شادی تھی اور اسی گاوٴں کا 25 سالہ لڑکا محمد عامر نجمہ کو پسند کرتا تھا لیکن وہ شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا۔

(جاری ہے)

عامر نے مہندی کی رات گھر کے سامنے خالی پلاٹ میں لے جا کر گولی مار کر نجمہ کی جان ہی لے لی اور اس کے بعد خودکشی بھی کرلی گھر والوں کے تلاش کرنے پر دونوں کی لاشیں قریبی مدرسے کی دیوار کے ساتھ پڑی مل گئیں۔

لاشوں کے پاس پستول بھی برآمد ہوا۔ شادی والے گھر میں لڑکی کی موت کی خبر پہنچی تو والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن لڑکا شادی شدہ ہونے کی وجہ سے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا۔ دردناک واقعے پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ پولیس نے قتل اور خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :