مچل جونسن کو آفیشل طور پر کرکٹ کو الوداع کہنے کا موقع فراہم کر دیا گیا

بدھ 13 جنوری 2016 15:26

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا کے ریٹائرڈ فاسٹ بولر مچل جونسن نے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل اپنے ہوم گراؤنڈ واکا کا الوداعی راوٴنڈ لگایا ، اس موقع پر ان کی بیٹی ربیکا اور اہلیہ بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

34 سالہ جونسن نے اسی گراؤنڈ پر چند ماہ قبل نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا تاہم اس وقت ان کو الوداع کہنے کیلیے محض چند ہزارلوگ موجود تھے جس کے باعث ون ڈے مقابلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے انھیں آفیشل طور پر کھیل کو الوداع کہنے کا موقع فراہم کیا گیا ، اس موقع پر تماشائیوں نے زوردار تالیوں کی صورت میں انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :