تنقیدی سیاست میں اُترجانا پی پی حکمرانوں کوزیب نہیں دیتا‘ وزیرامورکشمیر کوتنقید کانشانہ بنانا سورج کو اُنگلی کے پیچھے چھپانے کے مترادف ہے ‘سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)کوٹلہ شیخ اکبرصدیقی کی صحافیوں سے غیررسمی بات چیت

بدھ 13 جنوری 2016 15:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء)تنقیدی سیاست میں اُترجانا پی پی حکمرانوں کوزیب نہیں دیتا وزیراعظم وہ دن یادرکھیں جب منحرف وزراء نے دوری اختیار کی تب رائیونڈ کی راہ کس نے دکھائی حقیقت تو یہ ہے وزراء کے منحرف ہونے کے بعد پی پی حکومت کاقائم رہنا مسلم لیگ نواز کی مرہون منت ہے ۔ آج وزیرامورکشمیر کوتنقید کانشانہ بنانا سورج کو اُنگلی کے پیچھے چھپانے کے مترادف ہے ان خیالات کااظہارسنیئرنائب صدر مسلم لیگ نوازحلقہ ایک کوٹلہ شیخ اکبرصدیقی نے گزشتہ روزصحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ منفی تنقید سے ایک ہیرو کو زیرو نہیں بنایاجاسکتا ، انہوں نے کہاکہ چورمچائے شور کی پالیسی ترک کی جائے ، کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے روز نت نئے حربے استعمال کرناکسی لحاظ سے درست نہیں عوام کھوٹے کھرے کی پہچان خوب رکھتے ہیں اقتدار جاتادیکھ کر منفی تنقید پراُتر جانا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کارکنان مسلم لیگ نواز انتخابات کی تیاری کریں جھوٹے اور منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں انہوں نے کہاکہ مستقبل مسلم لیگ نواز کا ہے پی پی حکومت سوراخ زدہ کشتی کے مترادف ہوچکی ہے وہ ڈوبتے ڈوبتے الزام دوسروں پر لگارہی ہے یہ سب کچھ کرپشن پرپردہ ڈالنے کے لئے کیاجارہاہے یہ اُن کی بھول ہے مسلم لیگ نوازاقتدارمیں آکر پائی پائی کاحساب لے گی ۔