آئے روز مظفرآبادکے ہرحلقہ سے عوام کی (ن) میں شمولیت نے ثابت کردیا کہ فاروق حیدرآئندہ حکومت بنائیں گے

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) مظفرآباد آصف مصطفائی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 13 جنوری 2016 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) آئے روز مظفرآبادڈویژن کے ہرحلقہ سے عوام کی مسلم لیگ ن میں شمولیت نے ثابت کردیا کہ راجہ فاروق حیدرخان بھاری اکثریت کے ساتھ آئندہ حکومت بنائیں گے حلقہ تین سے خورشیدکیانی امداد کیانی کی برادری حلقہ ایک کوٹلہ سے نذیرخان عبدالعزیز اعوان چیف آرگنائزر پی وائی او کی برادری سمیت شمولیت اورحلقہ لچھراٹ مجہوئی سے کاظمی مغل شیخ اورچوہدری برادری کی شمولیت نے ثابت کردیاہے کہ آزادکشمیرمیں آئندہ حکومت مسلم لیگ نواز کی ہوگی اور راجہ فاروق حیدر خان آزادکشمیر کے وزیراعظم ہوں گے ان خیالات کااظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن مظفرآباد آصف مصطفائی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں فتح لیگیوں کامقدر بن چکی ہے کوئی مائی کالعل مسلم لیگ نواز کواقتدار میں آنے سے نہیں روک سکتا۔

متعلقہ عنوان :