آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر مرزا محمد شفیق جرال کی بات چیت

بدھ 13 جنوری 2016 14:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر مرزا محمد شفیق جرال نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے سیاسی کشیدگی پیدا کر نے کی بجائے انتخابی کو شفاف اور منصفانہ بنانے پر توجہ دینی چاہیے ‘مسلم کانفرنس کسی کو سیاسی شہید نہیں بننے دیگی، وہ گزشتہ روز مظفرآباد کے دورے کے دوران پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور ڈویژنل عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے ،اس موقع پر مسلم کانفرنس مظفرآباد کے صدر پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ،سابق وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی،نیلم کے صدر مفتی منصور الرحمان،یوتھ ونگ کے چےئرمین راجہ ثاقب مجید،رابطہ بورڈ کے چےئرمین میر عتیق الرحمان، ہٹیاں بالا کے صدر انصر پیر زادہ ،ڈویژنل آرگنائزر سید اظہر گیلانی، ڈویژن کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد شفیق، یوتھ ونگ کے سابق مرکزی چیف آرگنائزر سید یاسر نقوی،سٹی صدر شیخ مقصود احمد،جنرل سیکرٹری ڈویژن خالد گیلانی ،ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ہارون آزاد ،میر نویدو دیگر موجود تھے مرزا شفیق جرال نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کا بازوئے شمشیرزن ہیں ان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر نے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو مخالفانہ بیان بازی کر نے کے بجائے آزاد کشمیر میں منصفانہ انتخابات کیلئے ماحول پیدا کر نا چاہیے، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس پوری قوت سے انتخابات میں حصہ لے گی اور کسی بھی سیاسی جماعت سے اپنے نظریات پر قائم رہتے ہوئے برابری کی سطح پر اتحاد کیا جائیگا۔ انہوں نے عوام کو قبل از وقت انتخابی بخار میں مبتلا کر نے والے غلطی کر رہے ہیں ابھی چیف الیکشن کمشنر سمیت کئی اہم امور کا فیصلہ ہونا با قی ہے مسلم کانفرنس کے کارکن دائیں بائیں دیکھے بغیر انتخابات کی تیار ی کریں اتحاد کا فیصلہ اعلیٰ قیادت کا کام ہے مرزا شفیق جرال نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست کا حصہ ہے انہیں ریاست کے مجموعی مستقبل سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ الیکشن نادرا کی ووٹر لسٹوں کے مطابق کیے جائیں گے۔