مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ‘ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

بدھ 13 جنوری 2016 14:57

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) بھارتی زیر انتظام کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے کے محسوس کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور سوئے ہوئے لوگ جاگ گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہ پر اکٹھے ہو گئے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 34 منٹ پر آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔