ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا جیسن ہولڈر کو این او سی دینے سے انکار

بدھ 13 جنوری 2016 14:26

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا جیسن ہولڈر کو این او سی دینے سے انکار

انٹیگا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان جیسن ہولڈر کو پی ایس ایل کے لیے ویزہ دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ زیادہ کرکٹ کے باعث جیسن ہولڈر کو پاکستان سپر لیگ کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا اور ہوا بھی ایسا ہی، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جیسن ہولڈر کو ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے کے لیے این او سی دینے سے انکار کیا گیا۔ ٹویٹر پر جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے موقع فراہم کیا جس کا شکریہ ادا کرتے ہیں مگر وہ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :