ڈاکار ریلی 2016ء: سپین کے کارلو سینز نویں مرحلے کے مرد میدان ٹھہرے

بدھ 13 جنوری 2016 14:26

ڈاکار ریلی 2016ء: سپین کے کارلو سینز نویں مرحلے کے مرد میدان ٹھہرے

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ جھلسا دینے والی گرمی کی بنا پر مختصر کرنا پڑا جس میں اسپین کے کارلو سینز نے فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے ریگستانی علاقے بیلین میں ہونے والی ریلی کے دوران نو بار کے ورلڈ چیمپئن سباسچئن ایک بار پھر مشکلات کا شکار رہے اورمجموعی طور پر تیرہویں نمبر پر چلے جانے کے بعد ان کے ٹرافی اٹھانے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ان کی گاڑی کئی بار ریت میں پھنسی جس کا فائدہ کارلو سینز نے اٹھایا اور دوگھنٹے پینتیس منٹ اور اکتیس سیکنڈ میں اختتامی لکیر عبور کرلی جبکہ ہالینڈ کے ایرک وان لون صرف دس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ فن لینڈ کے میکو ہیرونین تیسرے نمبر پر رہے ۔