عراق جنگ کے تمام متاثرین کو مزید ادائیگی نہیں کی جا سکتی، پیر سید صدرالدین شاہ

بدھ 13 جنوری 2016 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر سمندر پار پا کستا نیز پیر سید صدرالدین شاہ نے کہا ہے کہ کویت عراق جنگ کے تمام متاثرین کو اقوام متحدہ نے 17 ارب 21 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی ہیں اور مزید ادائیگی نہیں کی جا سکتی ہے تمام متاثرین کے کلیم اقوام متحدہ نے خود ہی منظور کئے تھے بعض عناصر نے جھوٹے کلیم بھی جمع کرائے تھے جنہیں مسترد کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اراکین اسمبلی عالیہ کامران ،نعیمہ کشور، قاری محمد یوسف اور آسیہ ناصر کی جانب سے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیر صدرالدین شاہ نے بتایا کہ 1990 میں عراق جنگ کے دوران جن لوگوں نے کلیم جمع کرائے تھے ان کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں انہوں نے بتایا کہ ادارے نے مجموعی طور پر 44290 افراد کے کلیم منظور کئے تھے اور ان کو ادائیگی کی جا چکی ہے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ نے خود ہی تحقیقات کی تھی اور اس مد میں 17 ارب 21 کروڑ روپے متاثرین میں تقسیم کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں بعض متاثرین عدالتوں میں بھی گئے تھے تاہم بعد نیب نے بھی اس سلسلے میں تحقیقات کی تھی اب یہ اکاؤنٹ بند ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی متاثرہ شخص کو ان کے کلیم کے مطابق پوری ادائیگی نہیں ہوتی ہے اس سلسلے میں مختلف کیٹگری کے مطابق ادائیگیاں کی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ بعض افراد نے جھوٹے کلیم بھی جمع کرائے تھے جس کو عدالت نے بلیک لسٹ بھی کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :