پنجاب پولیس پٹرولنگ کے نام پر 34 کروڑ ڈکار گئی ،فرانزک لیب کے نام پر چھ کرو ڑ کی کرپشن

بدھ 13 جنوری 2016 14:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) پنجاب پولیس میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ پٹرولنگ کے نام پر 34کروڑ روپے کا پٹرول خریدنے کے نام پر کرپشن کی گئی جبکہ فرانزک لیب سے رپورٹ تیاری کے نام پر چھ کروڑ کی کرپشن سامنے آئی ہے ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے فرانزک لیب لاہور سے مختلف مقدمات کی تحقیقات کے نام پر چھ کروڑ 74 لاکھ روپے قومی خزانے سے وصول کرلئے ہیں نیب سے زیادہ رقم ڈی پی او جھنگ نے تین کروڑ 22لاکھ وصول کی ہے اس کے بعد ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین ایک کروڑ 26لاکھ ڈی پی او چنیوٹ ایک کروڑ 24 لاکھ ڈی پی او شیخوپورہ 8 لاکھ جبکہ ڈی پی او نارروال 4لاکھ روپے فرانزک لیب کے نام پر ہضم کرگئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے افسران نے اپنی اوقات سے زائد بڑی گاڑیاں استعمال کرکے قومی خزانہ کو 3 کروڑ 29لاکھ کا نقصان پہنچایا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس بیورو کریسی نے تھانوں کی فراہم کی گئیں بیڑیوں کی خریداری کے نام پر سات کروڑ روپے پولیس اکاؤنٹس سے وصول کرکے اپنی جیبوں میں ڈال دیئے ہیں ۔ آڈٹ حکام نے اس پورے معاملہ کو مشکوک قرار دیا ہے رپورٹ کے مطابق ڈی پی او سرگودھا ریٹائرڈ پولیس افسران کو سرکاری گاڑیاں فراہم کررکھی ہیں جن پر 76لاکھ روپے پٹرول کا خرچہ سرکاری خزانہ سے ادا کئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق اعلیٰ پولیس افسران نے رضا کاروں کو تنخواہوں اور الاؤنس کے نام پر خزانہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے نکلوا لئے ہیں آڈٹ حکام نے رضا کاروں کے نام پر کرپشن کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے پنجاب کے بڑے اعلیٰ پولیس افسران نے پولیس محکمہ کی دکانوں سے تین کروڑ روپے کرایہ کی مد میں وصول کرکے ہضم کرگئے ہیں یہ رقم قومی خزانہ میں جمع بھی نہیں کرائی گئی ہے رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے پٹرولنگ کے نام پر 34 کروڑ روپے پٹرول خریدنے کے نام پر اپنی جیبوں میں ڈال لئے ہیں

متعلقہ عنوان :