اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ، پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات میں پیش رفت پر غور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 14:16

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ، پٹھان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی ڈی جی ایم ، ڈی جی رینجرز پنجاب ،وفاقی وزرائے داخلہ ، خزانہ ، خارجہ ، مشیر خارجہ طارق فاطمی ، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری ، وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بھارتی ضلع پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے پر کی گئی تحقیقات میں اہم پیش رفت سے متعلق آ گاہ کیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے فراہم کی گئی ابتدائی معلومات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ۔ ان کارکنان کا تعلق کالعدم تنظیم جیش محمد سے ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بریف کیا گیا کہ پاکستان میں موجود جیش محمد کے متعدد دفاتر سیل کیے گئے ، تاہم اس ضمن میں ابھی مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس حملےکی تحقیقات میں اگر اضافی معلومات کی ضرورت ہو گی تو ایک اسپیشل ٹیم مرتب کر کے بھارت بھیجی جائے گی جو پٹھان کو ائیر بیس حملے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کرے گی ، اکٹھا کی جانے والی معلومات حملے کی مزید جاری تحقیقات میں معاون ثابت ہو گی۔

اجلاس میں ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا ، اور بھارتی حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات کی جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اپنی سر زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گا ، ایک مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اس اعلیٰ سطح کے اجلاس کے ایجنڈے میں محض پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے میں ہونے والی تحقیقات اور اہم پیش رفت پر غور شامل تھا۔