حکومت جیالوں کی خلاف قواعد تقرریوں کے آرڈر جاری کر رہی ہے‘ بیرسٹر افتخار گیلانی

بدھ 13 جنوری 2016 14:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء)مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی آزادکشمیربیرسٹرا فتخار گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میرٹ کا قتل عام کر کے آئندہ چھ ماہ کے دوران محکمہ جات میں خالی ہونیوالی آسامیوں پر جیالوں کی خلاف قواعد تقرریوں کے آرڈ جاری کر رہی ہے جیالوں اور عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے ایک نئی ڈرامہ بازی شروع کر دی گئی ہے محکمہ زراعت میں آئندہ چھ ماہ کے دوران خالی ہونیوالی اسامیوں پر آج سے ہی تقرریاں عمل میں لائی جانا انتہائی افسوس ناک امر ہے خلاف قانون اٹھائے گئے اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں حکمرانوں کی اداکاریاں اب مزید نہیں چلنے دینگے جو سیٹ دو ماہ بعد خالی ہونیوالی ہے اس پر آج سے ہی تقرری کا کوئی جواز نہیں ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے میرٹ کو تباہ و برباد کرنے ، بدعنوانیوں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا اب عوام ان کے جھانسے میں آنیوالے نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے سرکاری ملازمین کے ساتھ جو نا انصافیاں کی گئیں حکمرانوں کو ا ن کا حساب دینا ہو گا غریب ملازمین کیلئے ایچ بی اے کی سہولت ختم کر کے انہیں بنکوں کے بے رحم سودی نظام کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ ایچ بی اے جمع ہونیوالی رقم ملازمین کی اپنی ہے ریاست میں دو طرح کے نظام رائج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے سیکرٹریٹ ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فائدہ دے دیا جبکہ نان سیکرٹریٹ ملازمین کو تاحال اپ گریڈ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ جملہ محکمہ جات میں درجہ چہارم کے تعینات ملازمین جنکی تعلیمی قابلیت گریجوایشن ہے کو محکمانہ کوٹے کے خلاف کلرک کی اسامیوں پر تعینات کیا جائے اس سلسلہ میں براہ راست تقرریوں پر پابندی عائد کی جائے محکمہ زراعت میں سٹاف اسسٹنٹ اور کراپ روپورٹر کی اسامیوں کی اپ گریڈیشن کا معاملہ گزشتہ سات سالوں سے محکمہ مالیات میں زیر التوا ء ہے اس معاملہ پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی کراپ رپورٹر کو محکمہ زراعت کو نارمل میزانیہ پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکیہ ملازمین کی اسامیاں ابھی تک نارمل میزانیہ پر منتقل نہیں ہوئیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونیوالے نا انصافیوں اور زیادتیوں کے مجرم موجودہ حکمران ہیں میرٹ کے بجائے چہیتوں کو نوازنے والے جلد اپنے انجام ہو پہنچنے والے ہیں اسامیوں کی بندر بانٹ موجودہ حکمرانوں کو نہیں کرنے دینگے عوام کا حق چھین کر لیں گے پیپلز پارٹی کے حکمران میرٹ کا قتل بند کریں-