کھوئی رٹہ پولیس نے 9 ماہ میں 48 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چر س، 45 4 بوتل شراب ، اسلحہ کی بھاری کھیپ بر آمد
بدھ 13 جنوری 2016 14:03
کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) کھوئی رٹہ پولیس نے 9 ماہ میں 48 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چر س، 45 4 بوتل شراب ، اسلحہ کی بھاری کھیپ بر آمد کر کے منشیات فروش ، مقدمہ قتل ، ڈکیتی اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں 24 اشتہاری 2 عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے چلان عدالت کیا عوام علاقہ کا پولیس کو زبر دست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل یوسف نے اپنے ماہ تعیناتی کے دوران 48 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چر س، 45 4 بوتل شراب ، اسلحہ کی بھاری کھیپ بر آمد کر کے منشیات فروش ، مقدمہ قتل ، ڈکیتی اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں 24 اشتہاری 2 عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے چلان عدالت کیا گرفتار ہونے والے ملزمان میں بدنام زمانہ منشیات فروش محمد سعید قوم جاٹ ساکن مرہوٹہ سے دو کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس 275 بوتل شراب ، منشیات فروش محمد نعیم ، محمد عارف ساکن بنڈلی سے 19 کلو500 گرام چرس ،55 بوتل شراب ، محمد شوکت ساکن بنڈلی کے قبضہ سے 3 کلو چرس ، اسفند یار ، عامر شہزاد ، عاصم خان ساکنان اٹک 14 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس ، امین خان ساکن احسن آباد پشاور کے قبضہ سے 6 کلو چرس ، طارق محمد ساکن کینٹھی کے قبضہ سے ایک کلو چرس بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے چلان عدالت کیا ملزمان کے زیر استعما ل دو گاڑیاں سیلون RLD8576 ، TQB088 بھی ضبط کر لیں کھوئی رٹہ پولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ 3 عدد کلاشنکوف ، 2 عدد رائفل 14 بور ،10 عدد پستول30 بور ،79 دانہ راؤند ، ایک عدد بندوق12 بور ، 5 عدد کارتوس برآمد کرنے کے علاوہ مقدمہ قتل ، ڈکیتی اور چوری جیسے سنگین مقدمات کے 24 ملزمان اشتہاری ،2 عدالتہ مفروران کو بھی گرفتار کیا تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل یوسف اور ان کی پوری ٹیم کو عوام علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا اور توقع کی کہ وہ آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے ۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.