مسلسل دوسرے میچ میں بہترین کارکردگی پر مسرور ہوں، سابقہ تجربہ کام آرہا ہے، خوش قسمتی ہے کہ رنز بن رہے ہیں، کوشش کروں گا کہ کارکردگی میں اسی تسلسل کو قائم رکھوں، منتخب کرنا سلیکٹرزکا کام ہے
بدھ 13 جنوری 2016 13:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ مسلسل دوسرے میچ میں بہترین کارکردگی پر مسرور ہوں، سابقہ تجربہ کام آرہا ہے، خوش قسمتی ہے کہ رنز بن رہے ہیں، کوشش کروں گا کہ کارکردگی میں اسی تسلسل کو قائم رکھوں، منتخب کرنا سلیکٹرزکا کام ہے۔قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کیخلاف 99 کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے واپڈا کے بیٹسمین نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں خودکو آئندہ آنے والے مقابلوں کے لیے تیارکررہا ہوں، میری تمام ترتوجہ کارکردگی کوبہتر بنانے پرہے، اپنی بیٹنگ کا خود تجزیہ بھی کررہا ہوں، خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔
رواں ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کی توقع ہے، ایک سوال پر سلمان بٹ نے کہاکہ فاٹا کے خلاف پہلے میچ میں 135رنز ناٹ آوٴٹ کے بعد دوسرے میچ میں بھی اچھی اننگز پرخوش ہوں، ابتدائی دونوں میچز میں 50،50 اوورز کھیل کر اعتماد ملا، میری کوشش ہوگی کہ اسی فارم کو برقرار رکھوں، قانونی پابندی کے سبب غیر رجسٹرڈ اکیڈمیز میں بیٹنگ پریکٹس سے مجھے فائدہ ہوا، میرا کام کارکردگی دکھانا ہے، قومی ٹیم کے لیے انتخاب پی سی بی اور سلیکٹرز کا کام ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.