پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل قومی ٹیم کی آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس

بدھ 13 جنوری 2016 13:57

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس کی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا معرکہ 15 جنوری کوہوگا۔ جس کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز توبارش کی وجہ سے ٹیم نے انڈور سیشن کیا لیکن کھلاڑیوں نے خوشگوار موسم میں آؤٹ ڈور میں 3گھنٹے ٹریننگ اور پریکٹس کی۔

آکلینڈ سے ٹیم مینجمنٹ ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔ بولرز کو اضافی ٹریننگ کے لیے دوسرے کھلاڑیوں سے ایک گھنٹہ پہلے گراؤنڈ بھیجا گیا۔ترجمان نے کہا کہ محمد عامر مکمل ردہم میں ہیں اور سب کی توجہ کا مرکز ہونے کی وجہ سے پریشان نہیں ہیں۔