ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت کے خواہشمند کرکٹرز کو پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا ہوگا،پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 جنوری 2016 13:55

ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت کے خواہشمند کرکٹرز کو پہلے ریٹائرمنٹ کا ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ماسٹر ز چیمپئنز لیگ میں شرکت کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تاحال انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کرنے والے قومی کرکٹرز کو ماسٹر ز چیمپئنز لیگ کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا ، ایم سی ایل کھیلنے کے خواہش مند قومی کرکٹرز کو پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر نا ہوگا ، ریٹائرمنٹ لینے والے کرکٹرز ڈومیسٹک اور لوکل کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔

پی سی بی کے مطابق مذکورہ پالیسی کا مقصد ریٹائرڈ کرکٹر ز کے لیے ایم سی ایل کھیلنے کی راہ ہموار کرنا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم سی ایل میں شرکت کے لیے ٹیسٹ کرکٹرز توفیق عمر ، رانا نوید الحسن ، حسن رضا ، یاسر حمید ، عبدالرزاق ، محمد یوسف ، محمد خلیل ، ہمایوں فرحت اور عمران فرحت کو این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر مذکورہ کھلاڑی سراپا احتجاج تھے ، ان کا کہنا تھا کہ این او سی جاری نہ کرنا کھلاڑیوں کا معاشی قتل ہے ۔