انگلش پریمئیر لیگ، نیو کاسل اور مانچسٹر یونائٹیڈ کا میچ تین تین گول سے برابر

بدھ 13 جنوری 2016 13:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) انگلش پریمئیر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، نیو کاسل اور مانچسٹر یونائٹیڈ کا میچ تین تین گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

سینٹ جیمز پارک سٹیڈیم میں نیو کاسل اور مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ، اسٹرائیکر وین رونی نے نویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے گول کیا، دو گولز کی برتری حاصل کرنے کے باوجود مہمان ٹیم میچ اپنے نام نہ کر سکی۔میزبان نیوکاسل نے کھیل کے آخری منٹ میں گول کر دیا ، سنسنی خیز میچ تین تین گول سے برابر رہا ، مانچسٹر یونائیٹڈ چونتیس پوائنٹس کے ساتھ پریمئیر لیگ میں چھٹی پوزیشن پر ہے۔