باغ--بھٹی شریف میں جانوروں کی بیماری کا بڑا حملہ‘ ایک بھینس اور 20 بکریاں ہلاک

بدھ 13 جنوری 2016 12:46

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) بھٹی شریف میں جانوروں کی بیماری کا سخت اور بڑا حملہ ایک بھینس اور 20 بکریاں ہلاک‘لوگوں کا لاکھوں کا نقصان‘مزید ہلاکتوں کا خدشہ‘محکمہ حیوانات کے اہلکار منہ بولی فیس بٹورنے لگے‘ دونمبر ادویات جانوروں کو کھڑا کرنے کی بجائے آرام سے لیٹانے لگی-تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کے نواحی علاقے بیس بگلہ بھٹی شریف میں جانوروں کی بیماری کے حملے سے لوگوں کو لاکھوں روپے مالیتی جانوروں سے محروم کر دیا-اب تک ایک بھینس اور 20 بکریاں ہلاک ہوچکی ہیں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے- محکمہ حیوانات ملوٹ کے اہلکار منہ بولی فیس لیتے اور فیس لینے کے باوجود لوگوں کو دو نمبر ادویات دیتے ہیں جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں جانور محکمہ حیوانات کی جانب سے دی جانے والی دوائی کھانے سے کھڑے ہونے کی بجائے وہیں دم دینے لگے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں سراسیمگی پھیل چکی ہے-محکمہ حیوانات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بیماری کے بارے میں کچھ نہیں جانتے-لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے نقصان اور جانوروں کے قاتل یہ اہلکار ہیں محکمہ خود ڈنگر محکمہ بن چکا ہے-بھٹی شریف کے لوگوں نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ویٹرنری صورتحال کا سخت نوٹس لیکر فوری کارروائی عمل میں لائیں ورنہ ہم لوگ دفتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے-راجہ ناصر‘ محمود‘گل افسر‘میر حسن خان کے جانور اب تک ہلاک ہو چکے ہیں-

متعلقہ عنوان :