تحر یک انصاف میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا ‘چوہدری محمدسرور

بدھ 13 جنوری 2016 12:43

تحر یک انصاف میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا ‘چوہدری محمدسرور

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف میں ہوں یہاں ہی رہوں گا ، پارٹی چھوڑ نے کاسوال ہی پیدا نہیں ہو تا، تحر یک انصاف میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اور ا س سے زیادہ کسی اور جماعت میں جمہو ریت نہیں، عوام تبدیلی کی جنگ میں تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور ملک کے آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے، میں اقتدار کی نہیں ”اقدار “کی سیاست کر تاہوں ، تحر یک انصاف اپنی اصولی اور نظر یاتی سیاست کی وجہ سے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جما عت بن چکی ہے اور موجودہ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جا ئیگا ۔

بدھ کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے اصولوں اور نظر یہ کی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور مجھے فخر ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف عوامی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے اور میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہوں میرے پارٹی چھوڑ نے کی باتیں افواہوں کے سواکچھ نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج کر پشن ‘مہنگائی‘لوڈشیڈ نگ سمیت جن بھی مسائل کا سامنا ہے انکا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے اور تحر یک انصاف کے مخالفین اپنی تمام تر سازشوں میں ناکام ہوں گے اور ملک میں ہونیوالے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحر یک انصاف ہی کا میاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے اور ملک کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کر یں گے اور عوام کی موجودہ کر پٹ حکمرانوں اور انکی عوام دشمن پا لیسوں سے ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جا ئیگی۔