گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور کے پرنسپل پروفیسر ملک محمد طفیل کا محفل میلاد کی تقریب سے خطاب

بدھ 13 جنوری 2016 12:41

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور کے پرنسپل پروفیسر ملک محمد طفیل نے کہا ہے کہ پیغمبردو جہاں حضرت محمد کی ولادت با سعادت تمام جہانوں کے لیے باعث رحمت وافتخار ہے اللہ عزوجل نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد کو تمام جہانوں کے یے رحمت بنا کر بھیجا اسی لیے آپ کو رحمت اللعالمین کہاگیا آپ کی رحمت قیامت تک تمام عالمین پرابر کرم کی طرح برستی رہے گی۔

آپ سے محبت عقیدت اورتعلق ایمان کاتقاضا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاک کشمیر کالج میں محفل میلاد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ محسن انسانیت معلم کا ئنات حضرت محمد نے اپنی تعلیم او ر عمل سے انسانی زندگی میں ایک عظیم انقلاب برپاکیا ہمیں چاہیے کہ آپ کے اسوہ حسنہ اور احادیث کی روشنی میں اپنے احوال سنواریں اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کریں انہوں نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آپ محنت ڈسپلن اورنمازکی طرف خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ کامیاب وسرخرو ہوں گے ۔ انہوں نے ادارہ کی انتظامیہ پرنسپل اساتذہ اور طلبہ کو اس خوبصورت اور بابرکت محفل کے انعقاد پر خصوصی مبار کباد دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی محفلیں جاری رہنی چاہیں ۔ تقریب سے ادارہ کی پرنسپل اسماء عبرین، حافظ محمد عرمان ، پروفیسر محمد اشتیاق نے محفل میلاد النبی کے حوالے سے اظہار مثال کیا۔ تقریب میں محمد عیان انور قادری ، محمد زاہد ، محمد محسن، اسامہ حجازی، محمد شاہ ، زیب شاہ ، محمد حسنین قادری محمد نبیل احمدنے خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت رسول مقبول پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی تقریب کے آخر میں حافظ عرمان نے عالم اسلام کی سربلند ی کے لیے خصوصی دعاکی۔