چوہدری رخسار کرپٹ ،بد دیانت ،کمیشن خوار فی الفور جماعت سے فارغ کیا جائے‘خالد محمود خالق

بدھ 13 جنوری 2016 12:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء)سابق میڈیا ایڈوائرز و کنوئیر اوورسیز خالد محمود خالق نے کہا ہے کہ چوہدری رخسار کرپٹ ،بد دیانت ،کمیشن خوار فی الفور جماعت سے فارغ کیا جائے، تارکین وطن کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے رخسار کی شکست اس کا مقدر بن چکی ہے صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان ،سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان ،جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر طارق فاروق سے تارکین وطن پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق وزیر مال چوہدری رخسار کو جماعت سے فارغ کیا جائے جو برطانیہ میں جعلی ڈگری اور سپریم کورٹ سے تاحیات الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں ہے اورجماعت کو دھوکہ دے رہا ہے تارکین وطن کو فراڈی کہنے والے کے لیے جماعت میں کوئی جگہ نہیں ہے مونچھو والی سرکار کو اب سلطان راہی بننے کی کوشش نہ کرے اب لوگوں میں شعور آچکا ہے اور لوگ اب بھرکیں مارنے سے نہیں ڈرتے ایسا شخص جو جعلسازہو وہ اپنے حلقے کے مسائل کیسے حل کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خالق محمود خالق نے کہا کہ رخسار کرپٹ ،بددیانت شخص ہے ہم قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے حلقہ چار سے ٹکٹ نہ دیا جائے اور پارٹی سے فارغ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مونچھو والی سرکار سلطان راہی بننے کی کوشش نہ کرے اب وہ دور چلا گیا ہے لوگوں کو بھڑکیں مارنے سے ڈرایا جاتاتھا دمڑیاں والی سرکار کی دھرتی پر جو امیدوار عملی کام کرے گا لوگ اسی کو منتخب کریں گئے خالد محمود خالق نے کہا ہے کہ ایسا امیدوار جو خود فراڈی ہے تارکین وطن کے خلاف نازیب زبان استعمال کی ہے اپنی سیاسی موت خود مرجائے۔