مسلم لیگ (ن) میر پور کے رہنما معروف قانون دان راجہ زبیر ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 13 جنوری 2016 12:40

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) میر پور کے رہنما معروف قانون دان راجہ زبیر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بھمبر کے بعد میرپور میں مسلم لیگ ن کے کامیاب ورکرز کنونشن نے مجید حکومت کی چولیں ہلا دی ہیں۔ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کاپبلک میں بلند ہوتا گراف دیکھ کر آزادکشمیر کا ایوان اقتدار لرز اُٹھاہے ۔ چوہدری مجید اپنے مشیر اعلیٰ چوہدری ریاض کے ”ڈبو “کہنے پر تو برا نہیں مناتے پہاڑی بکرا تو پھر بھی حلال جانورہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر عدالت العالیہ کا فیصلہ آئین وقانون کی فتح ہے۔ حکومت نان ایشوکو ”ایشو“بنا کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کرناچاہتی ہے۔ لیگی کارکنان حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ راجہ زبیر ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آج میرپور میں مسلم لیگ ن کے کامیاب ترین ورکرز کنونشن نے آزادکشمیر کے سیاسی مستقبل کایقین اور مسلم لیگ ن کی تاریخ ساز فتح کی پہلی وبنیادی اینٹ رکھ دی ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے عوام نے ثابت کردیاہے کہ یہ خطہ میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر خان کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے۔ آج اگر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح زند ہ ہوتے تو آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی پذپرائی دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سماتے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والا دور آزادکشمیر کی تعمیروترقی ،معاشی انقلاب اور مسلم لیگ ن کے اقتدار کادور ہے۔ میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے عوام کے تقدیر بدل دے۔

متعلقہ عنوان :