گوجرہ دھڑہ دیوتا پڑینیاں سڑک کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر بلوچ میں جشن کاسماں

بدھ 13 جنوری 2016 12:40

بیٹھک بلوچ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء)گوجرہ دھڑہ دیوتا پڑینیاں سڑک کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر بلوچ میں جشن کاسماں،وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ،وزیرتعمیرات وشاہرات چوہدری رشید اور فہیم اختر ربانی سے اظہار تشکر،تفصیلات گوجرہ دھڑہ دیوتا پڑینیاں16کلومیٹر سڑک کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ،وزیرتعمیرات وشاہرات چوہدری رشید اور فہیم اختر ربانی سے کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ سے اظہار تشکر کیا،گزشتہ روز پی پی کارکنان چوہدری اعظم،چوہدری سجاد،چوہدری صدیق،چوہدری عبدالحمید،ملک حاجی اکرم،ملک عبدالروف،سردار محمد اقبال خان،سردار عبدالمجید،سردار شفیع خان،سردار عبدالمجید ،سردار محمد رزاق خان،سردار حبیب خان اور سردار عبدالرحیم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عوامی وزیراعظم نے ضمنی الیکشن کے دوران گجن کے مقام پر عوام سے کیا گیا وعدہ اور وزیرتعمیرات وشاہرات چوہدری رشید اور ،مطلوب انقلابی نے ضمنی الیکشن کے دوران دور افتادہ علاقے گوجرہ دھڑہ پڑینیاں کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا،جس پر ان کے شکرگزار ہیں،انھوں نے کہا کہ بنا ٹینڈر اور نوٹیفیکشن سنگ بنیاد رکھنے کی کوشش کرنے والوں کی جعل سازی ثابت ہوگئی،انتظامیہ نے جعل سازی سے کیے جانے والے سنگ بنیاد کی تختی کو اتروا دیا تھا،اس مین شاہراہ کا سنگ بنیاد عوامی وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور وزیر تعمیرات وشاہرات ہی رکھیں گے،انھوں نے کہا کہ فہیم ربانی کی قیادت میں پارٹی ایک مظبوط قوت بن چکی ہے،بلوچ سے آمدہ الیکشن میں جعل سازوں کو عبرت ناک شکست ہوگی،فہیم ربانی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،16کلومیٹر سڑک کی منظوری سمیت حلقہ کے تعمیراتی کام کروانے پر ان کے شکر گزار ہیں،ان کی قیادت حلقہ بھر کے تعمیراتی کام جاری ہیں،آمدہ الیکشن میں فہیم ربانی کو بھاری مینڈیٹ سے اسمبلی میں بھیجیں گے،اب کی بار عوامی مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے،وفاقی وزراء کی آزادکشمیر میں چڑھائی سے ن لیگ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،امور کشمیر کی بازاری زباں کا جواب دینا جانتے ہیں،جو گل وہ بلوچ میں کھلا کر گئے عوام ان سے واقف ہیں،بازاری زبان ان کی بوکھلاہٹ اور قبل از الیکشن شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے،الیکشن 2016ء میں وزیراعظم چوہدری مجید کی قیادت میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے حکومت بناکر عوامی خدمت کو جاری رکھے گی۔