سٹین فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے بھی دستبردار

بدھ 13 جنوری 2016 12:04

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ سے بھی دستبردار ہو گئے۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے شروع ہو رہا ہے اور مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سٹین انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران کندھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے، تیسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے امکانات ففٹی ففٹی تھے تاہم وہ سو فیصد فٹنس حاصل نہ کر سکے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

جنوبی افریقی کوچ ڈومینگورسل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر باقاعدگی سے ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ آخری ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو کر ملک کی نمائندگی کریں گے۔