آسٹریلیا ، بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے جمعے کو کھیلا جائیگا

بدھ 13 جنوری 2016 12:02

آسٹریلیا ، بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے جمعے کو کھیلا جائیگا

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو برسبین میں کھیلا جائیگا، آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے بھارت کو پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 17 جنوری کو میلبورن، چوتھا میچ 20 جنوری کو کینبرا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 23جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ، دوسرا میچ 29 جنوری کو میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :